Badam Ka Pulao Tips in Urdu - Badam Ka Pulao Totkay - Tip No. 2859

Urdu Totkay Badam Ka Pulao بادام کا پلاؤ (Tip No. 2859) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badam Ka Pulao Recipe In Urdu

بادام کا پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2859

اشیاء:
کشمش و بادام ایک پاؤ
گوشت ایک کلو
دھنیا آدھ چھٹانک
گھی آدھ کلو
ادرک ایک چھٹانک
زعفران دو ماشہ
پیاز آدھ پاؤ
سیاہ مرچ چار ماشہ
لونگ چار ماشہ
الائچی چار ماشہ
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کی یخنی تیار کر لیں۔ گوشت کو لونگ اور یخنی سے دو تین مرتبہ بگھار یں۔ اس کے بعد باقی پیاز کو گھی میں تل لیں۔ پھر صاف پیاز اور آدھا شوربہ آنچ پر رکھیں۔ جب تھوڑا سا لعاب رہ جائے تو اتار لیں اور گھی ملا کر بدستور تہہ بنائیے۔ اور چاول ، نمک اور لونگ ڈال کر جوش دیں۔ جب آدھا گل جائے تو ہلا کر تہہ ڈالیے اور اوپر سے لعاب اور یخنی اس طرح پھیلا کر ڈالئے کہ چاولوں میں سے جگہ پہنچ جائے۔ پھر آٹے سے پتیلی کا منہ بند کر کے دم پر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد کھول کر پسی ہوئی زعفران ڈال دیں اورکشمش بھون کر اوپر سے چھڑک دیں اورمنہ ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر رکھیں۔ تھوڑی دیر بعد بادام اور پیاز و غیرہ کا یہ لذیذ لعاب دار پلاؤ تیار ہو جائے گا۔

More From Biryani Aur Pulao