Bagair Seekh Kay Kabab Tips in Urdu - Bagair Seekh Kay Kabab Totkay - Tip No. 3025

Urdu Totkay Bagair Seekh Kay Kabab بغیر سیخ کے سیخ کباب (Tip No. 3025) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bagair Seekh Kay Kabab Recipe In Urdu

بغیر سیخ کے سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3025

اجزاء:
بیف قیمہ کلو
جائفل (پسا ہوا) آدھا چھوٹا چمچہ
کچری ایک عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
ادرک دس گرام
سرخ مرچیں چھ عدد
سیاہ مرچیں دس عدد
ہرا دھنیا چند پتے
جاوتری آدھا چھوٹا چمچہ
تیل حسب ضرورت
پیاز سو گرام
لہسن آدھا چھوٹا چمچہ
لونگ چار عدد
سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ
کچا پپیتا دو گرام
نمک حسب ذائقہ
بڑی الائچی ایک عدد
پو دینہ دس گرام
ترکیب:
قیمے کو سل پر باریک پیس لیں۔ ادرک ، لہسن، پیاز اورکچری کو چھیل کر باریک پیس لیں۔ ہرا دھنیا، پو دینہ پانی سے دھو کر باریک کاٹ کر الگ رکھ دیں۔ اب پسے ہوئے قیمے میں ہرا دھنیا، پو دینہ، ہری مرچیں اور پیاز کے علاوہ سب اجزاء ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور دوبارہ سل پر پیس لیں(گلینڈر مت کریں)اس آمیزے والے قیمے کو اب تقریباًتین گھنٹوں کے لئے الگ رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی میں پیاز ڈال کر بادامی کر لیں اور اس میں ہری مرچیں کاٹ کر ڈال دیں اور دومنٹ کے لئے پکائیں۔ اب آنچ ہلکی کر یں اور اس میں مصالحے والا قیمہ ڈال کر ڈھکن مضبوطی کے ساتھ بند کر دیں اور بیس منٹ تک پکائیں۔ جب تیل الگ ہونے لگے تو اسے اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس کو ہرے دھنیے اور پو دینے سے گارنش کر یں اور ایک کوئلہ جلتا ہوا ڈال کر دیگچی کا ڈھکن بند کر دیں اور دومنٹ بعد آنچ پر سے ہٹالیں اور سیخ کبابوں کی لذت اور خوشبو دیتی اس ڈش کو گرما گرم سرو کر یں اور سلاد کے ساتھ کھلائیں اور داد پائیں۔

More From Cutlus Aue Kebab