Pahari Tikkay Tips in Urdu - Pahari Tikkay Totkay - Tip No. 1711

Urdu Totkay Pahari Tikkay پہاڑی تکے (Tip No. 1711) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pahari Tikkay Recipe In Urdu

پہاڑی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1711


اشیاء:
گوشت آدھ سیر
پیاز ایک پاؤ
گھی آدھ پاؤ
دہی ایک پاؤ
آلو ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
ادرک اور لہسن تھوڑا تھوڑا
پسی ہوئی سرخ مرچ چھوٹا چمچہ
ہلدی چھوٹا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کے پارچے کر ڈالیں۔ سارے مصالحے پیس لیں اورا نہی میں ملا کر یہ مرکب گوشت کے پارچوں پر لیپ دیں۔ اگر گوشت کو اس حالت میں ایک گھنٹہ تک رہنے دیا جاے گا تو آسانی سے اور کم وقت میں گلنے کے قابل میں ایک گھنٹہ تک رہنے دیا جائے گا تو آسانی سے اور کم وقت میں گلنے کے قابل ہو جاے گا۔ اب آلوؤں کے ٹکڑے کر لیں اور کسی چوڑے برتن یا فرائی پانی میں آدھا گھی گرم کر کے اس میں مصالحے لگا ہوا گوشت اس طرح ڈالیں کہ پارچوں کو برا بر برابر بچھا دیں ان کے اوپر ٹماٹر اور آلو کے ٹکڑے اسی طرح بچھا دیں ۔ ان کے اوپر پیازکے لچھے پھیلا دیں اور باقی گھی اوپر ڈال دیں۔ اب فرائی پانی میں تھوڑا تھوڑا سا پانی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گوشت ٹماٹر وں اور آلوؤں کے ٹکڑے بے ترتیب نہ ہوں ۔ فرائی پین کو کسی پلیٹ وغیرہ میں ڈھانپ دیں اور بھٹی اوون یا تنور میں ر کھ دیں ۔ کچھ دیر بعد فرائی پانی کوکھول کر دیکھیں اگر پانی خشک ہو گیا ہو مگر پارچے ابھی نہ گلے ہوں تو مزید پانی دیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے آنچ دھیمی کر کے چند منٹ تک پکائیں ۔ پھر آگ پر سے ہٹا لیں۔

More From Kebab Aur Tikka