Shalgam Ka Korma Tips in Urdu - Shalgam Ka Korma Totkay - Tip No. 3202

Urdu Totkay Shalgam Ka Korma شلغم کا قورمہ (Tip No. 3202) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shalgam Ka Korma Recipe In Urdu

شلغم کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3202

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
دہی آدھ پاؤ
پیاز ایک عدد
دھنیا دو چمچ
الائچی، لونگ پانچ عدد
کالی مرچ 8عدد
گھی تین چھٹانک
شلغم آدھ پاؤ
لہسن ایک پوتھی
ادرک ایک ٹکڑا
نمک، مرچ حسب ذائقہ
جلوتری، جائفل تھوڑا سا
کیوڑہ ایک تولہ
ترکیب:
پہلے شلغم چھیل لیں۔ بڑے بڑے ٹکڑے کر کے کسی نوکدار چیز سے گود لیں۔ پھر انہیں گھی میں الائچی کا بگھار دے کر سرخ کر کے نکال لیں۔ باقی پیاز مصالحے کے ساتھ ملا دیں۔ اب لہسن پیاز کے لچھے، ادرک ، دھنیا سرخ مرچ پیس لیں اور گھی جو شلغم تلنے اور پیاز سرخ کرنے پر بچ رہا ہے اس میں لونگ اور وہ چھوٹی الائچی ڈال کر کڑ کڑائیں۔ پھر گوشت دھو کر اس میں ڈال دیں اور بھون کر سرخ کر لیں۔ اس کے بعد مندرجہ بالا مصالحہ اور نمک ڈال کر بھونیں۔ پھر پانی ڈال کر گلنے کے لئے چڑھا دیں۔ جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دہی ڈال کر خوب بھونیں۔ اس کے بعد شلغم کے ٹکڑے ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال دیں تاکہ گل جائے۔ آخر میں سرخ کی ہوئی پیاز میں تھوڑا سا جائفل، جلوتری، دار چینی، لونگ ، کالی مرچ اور دو چھوٹی الائچی پیس کر کیوڑہ میں ڈال دیں۔ دہی میں شلغم کا قورمہ تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht