Baingan Aur Kali Tori Ka Salan Tips in Urdu - Baingan Aur Kali Tori Ka Salan Totkay - Tip No. 1435

Urdu Totkay Baingan Aur Kali Tori Ka Salan بینگن اور کالی توری کاسالن (Tip No. 1435) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baingan Aur Kali Tori Ka Salan Recipe In Urdu

بینگن اور کالی توری کاسالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1435

اشیاء:
بینگن لمبے والے(برنجل) دو عدد میڈیم سائز
کالی توری دو عدد میڈیم سائز
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد میڈیم سائز
لہسن چار عدد پوتھیاں
ٹماٹر تین عدد میڈیم سائز
زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
ٹماٹروں کا گودا چا رٹیبل سپون
پسا ہوا دھنیا ٹیبل سپون
دار چینی ایک چٹکی
تلسی کی پیتاں چند عدد
پسی ہوئی سفید مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔بینگن اور کالی توری کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعدلمبائی کے رخ کاٹ لیں اور ٹکڑے بنا لیں۔
2۔بینگن کترے ہوئے کسی برتن میں ڈال کر ان پر نمک اچھی طرح سے لگائیں۔نمک لگانے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے ان کے اوپر کوئی بھاری سی چیز یا پلیٹ رکھ دیں۔
3۔پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، چھیلنے کے بعد گول گول دائرے کی طرح کاٹ لیں۔ اس کے بعد لہسن کو چھیل لیں، چھیلنے کے بعد باریک باریک کتر لیں۔
4۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد نچلے حصے کی طرف سے کاٹ لیں، کاٹنے کے بعدان کو گرم پانی میں ہاف منٹ کے لئے اُبال لیں، ابالنے کے بعدان کے چھلکے اُتار لیں۔
5۔جب ٹماٹر خشک ہو جائیں گو ل گول ٹکڑے بنا لیں۔ ٹکڑے بنانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
6۔شملہ مرچ کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد ان کو درمیان میں سے کاٹ لیں، کاٹنے کے بعد خشک ہونے دیں۔
7۔سوس پین میں زیتون کاتیل ڈال کر خوب اچھی طرح گرم کر یں، جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال کر نارمل حرارت پر پیاز کو براؤن کر یں، جب پیاز براؤن ہو جائے توا س میں ٹماٹروں کا گودا ڈال دیں۔ اس کے بعد میڈیم حرارت پر تین سے چار منٹ تک اچھی طرح پکائیں اور ساتھ ساتھ ہلائیں ۔
8۔اس کے بعدا ب اس میں بینگن کے سلائس ڈال دیں ، سلائس ڈالنے کے بعد اچھی طرح ہلائیں اور مکس کر لیں ۔ اس کے بعد اب اس میں کالی توری کے سلائس ملا دیں ، ملانے کے بعد اچھی طرح سے پکائیں۔
9۔اس کے بعد اب اس میں جب کالی توری اچھی طرح پک جائے تو لہسن اور شملہ مرچ ڈال دیں ، شملہ مرچ اور لہسن ڈالنے کے بعد پانچ منٹ کے لئے پکائیں ۔
10۔اس کے بعداس میں چھیلے ہوئے ٹماٹر، تلسی کے پتے، نمک اور مرچیں ڈال دیں ، اس کے بعد اچھی طرح سے ہلائیں اور دس منٹ تک میڈیم حرارت (آگ ) پر پکائیں ، ڈش تیار ہونے تک پکائیں ۔
11۔کسی اچھے سے برتن میں نکال لیں، نکالنے کے بعد گرما گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 135
پروٹین 6.6
چکنائی 4.9
کاربو ہائیڈریٹس 20.9
فائبر ز(ریشے) 3.3

More From Baingan Tinda And Kaddu