Lahori Hareesa Tips in Urdu - Lahori Hareesa Totkay - Tip No. 6862

Urdu Totkay Lahori Hareesa لاہوری ہریسہ (Tip No. 6862) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lahori Hareesa Recipe In Urdu

لاہوری ہریسہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6862

گہیوں کو دھو کر گرم پانی میں سوڈا ڈال کر بھگو کر رکھ دیں،قیمے کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں پھر اس میں ایک کٹی ہوئی پیاز،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،ہری مرچیں اور چاٹ مصالحہ ڈال کر باریک پیس لیں۔
نمک ملا کر لمبے کباب بنا لیں اور فرائنگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر انھیں سنہری فرائی کر لیں۔
گہیوں جب اچھی طرح پھول جائیں تو پانی پھینک کر تازہ پانی اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابلنے رکھ دیں،جب اچھی طرح گل جائیں تو بلینڈر یا چاپر میں پیس لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں،پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور گوشت ڈال کر بھونیں اور گھی علیحدہ ہونے پر اس میں باریک کٹی ہوئی پالک ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پالک کا پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے گوشت کا ریشہ کر لیں اور گہیوں میں شامل کر دیں۔
فرائی کئے ہوئے کباب،کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر چیز نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine