Mooli Kay Kabab Tips in Urdu - Mooli Kay Kabab Totkay

مولی کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mooli Kay Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
مولی دو عدد
دلیہ دو چھٹانک
نمک حسب پسند
لہسن حسب پسند
ادرک حسب پسند
پیاز حسب پسند
سیاہ مرچ حسب پسند
گھی حسب ضرورت
ہری مرچ حسب پسند
انڈے کی سفیدی ایک عدد انڈے کی
ترکیب:
مولی کے قتلے بنا لئے جائیں۔ اس کے بعد گھی، دلیہ، پیاز اور سبز مرچ کے سوا باقی تمام اشیاء قتلوں میں ملا کر چولہے پر رکھ دیں۔ جب مولی گل جائے گی اور پانی سوکھ جائے گا تو اس میں دلیہ ڈال کر مہین سا پیس لیں پھر پیاز اور سبز مرچوں کو کتر کر اس میں ملائیں۔ اس کی ٹکیہ بنا کر انڈے کی سفیدی لگا کر گھی میں تل لیں۔ لیجئے!مولی کے لذت بخش کباب حاضر ہیں۔

More From Pakistani Sabzi - مزید