Tallay Hue Hyderabadi Baingan Tips in Urdu - Tallay Hue Hyderabadi Baingan Totkay - Tip No. 1185

Urdu Totkay Tallay Hue Hyderabadi Baingan تلے ہوئے حیدر آبادی بینگن (Tip No. 1185) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tallay Hue Hyderabadi Baingan Recipe In Urdu

تلے ہوئے حیدر آبادی بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1185

اجزا:
گول بینگن چھوٹے سائز میں آدھا کلو
پیاز درمیانہ سائز کے چار عدد
ہری مرچیں چھ عدد(لمبی)
کری پتہ چھوٹا سا گچھا
رائی کے بیج آدھا چمچ
لہسن آدھی گٹھی
ادرک ایک ٹکڑا
تلی ہوئی مونگ پھلی کے دانے دو چائے کے چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) دو چائے کے چمچ
کھوپرا چوتھائی حصہ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
املی (پانی میں بھگو دیں) چار چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
تلنے اور پکانے کے لئے تیل
تیاری:
بینگن دھو کر صاف کر لیں۔ چھری سے چار ٹکڑوں میں ایسے کٹ لگائے کہ درمیان سے بینگن جڑ ا رہے ۔ کٹ لگے بینگنوں کو آٹھ دس منٹ کے لئے نمک والے پانی میں ڈبو دیں۔ نتھار کر چھلنی میں رکھیں تاکہ تمام پانی نچڑ جائے۔ تیل کو گرم کریں اور تمام بینگن تل کر ہلکی براؤن کر لیں پیاز باریک کاٹ لیں ۔ ہری مرچوں کو چھری سے چاک کریں اور کری پتوں کو دھو لیں۔ لہسن اور ادرک کو پیس لیں اور پیسٹ بنا لیں۔ کھو پر ے کو کس کے تل لیں لیکن بہت کم تیل سے اس طرح کہ تلنے والے پین میں بس چند قطرے تیل کے ڈالیں ۔ ثابت دھنیاخشک ایک چائے کا چمچ اور زیرہ اکٹھا بھون لیں۔ کھوپرا زیرہ مونگ پھلی کے دانے اور ثابت دھنیا سب کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ پانی میں بھیگی ہوئی املی کو مسل کر گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں اور املی کا پانی سنبھال لیں۔
ترکیب:
کھلی منہ کے برتن میں دو چائے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور پیاز کو سنہری کر کے لسہن ادرک کی پیسٹ شامل کر کے بھونیں۔ پھر تمام پہلے سے تیار مسالے یعنی ہلدی مرچ اور نمک تھوڑا سا شامل کریں۔ تھوڑا سا پانی بھی ڈالیں چند منٹ بھوننے کے بعد تلے ہوئے بینگن اس مسالے پر رکھیں اور اوپر املی کا پانی ڈال کر برتن کو ڈھک دیں۔ تاکہ تمام مسالے بینگنوں میں جذب بھی ہو جائیں اور بینگن پک کر نرم ہو جائیں ۔ پہلے سے گرم ڈش میں تلے ہوئے بینگن پلٹ کر مسالہ اوپر پھیلا کر جاک کی ہوئی مرچیں سجا کر بہت ہلکی آنچ پر رہنے دیں ۔ اب دو چائے کے چمچ برابر پکانے کا تل چھوٹے فرائینگ پین میں گرم کریں ۔ کری پتے اور رائی کو سنہری تل کر ڈش میں ڈال کرفوراََ ڈھک دیں تاکہ بگھار کی خوشبو دم ہو جائے۔ بہت ذائقہ دار تلے بینگن تیار ہیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu