Beef Haleem Tips in Urdu - Beef Haleem Totkay - Tip No. 7490

Urdu Totkay Beef Haleem بیف حلیم (Tip No. 7490) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Haleem Recipe In Urdu

بیف حلیم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7490

دال چنا اور مکس دالوں کو الگ الگ برتن میں نمک‘1/2 چمچہ ہلدی پاؤڈر اور 1 چمچہ لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اُبال لیں۔
چاول‘جو اور گیہوں کو بھی علیحدہ علیحدہ برتن میں پانی اور نمک ڈال کر خوب اچھی طرح گل جانے تک اُبال لیں۔
ایک دوسرے بڑے پتیلے میں 1/2 کپ گھی گرم کریں اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑائیں 2 عدد پیاز چوپ کر کے ڈالیں۔
اس کے بعد اس میں گوشت‘چوپ کیا ہوا لہسن‘ادرک‘نمک‘دہی اور کری پاؤڈر ڈال کر 5-6 منٹ تک فرائی کریں۔
اس کے بعد دہی ڈال کر بھونیں گوشت خوب اچھی طرح بھن جائے تو 3-4 کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک درمیانی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔
گوشت گل جائے تو اس میں جو‘گیہوں‘چاول اور ساری دالیں ڈال کر گھوٹا لگاتے ہوئے درمیانی آنچ پر پکائیں۔
گوشت‘دالوں‘چاول‘جو اور گیہوں کا آمیزہ جب خوب اچھی طرح یکجان ہو جائے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
ایک فرائنگ پین میں بقیہ گھی درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
باقی بچی ہوئی پیاز کے باریک چھلے کاٹ کر گرم گھی میں سبزی ہونے تک تلیں اس کے بعد گھی اور پیاز کی بگھار گھوٹے ہوئے حلیم پہ لگا دیں۔
مزیدار بیف حلیم تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر لیموں‘ہرے مصالحے اور چاٹ مصالحے کے ساتھ سرو کریں۔

More From Pakistani Cuisine