Baked Fish Tips in Urdu - Baked Fish Totkay - Tip No. 6563

Urdu Totkay Baked Fish بیکڈ فش (Tip No. 6563) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Machli in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baked Fish Recipe In Urdu

بیکڈ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6563

مچھلی کو اچھی طرح صاف کرکے دھولیں۔
آلوؤں کو چھیل کر موٹے قتلے کاٹ لیں اور ان کو ابلتے ہوئے پانی میں چار سے پانچ منٹ ابال کر نکالیں پھر ان پر ہلدی لگا کر رکھ دیں۔
لیموں کے رس میں نمک،کالی مرچ،لال مرچ،لہسن اور کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور مچھلی کو اس سے میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اوون کو 180Cپر پندرہ منٹ پہلے گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں۔
پہلے بیکنگ ٹرے میں آلوکے قتلوں کی تہہ لگائیں پھر ان پر مچھلی کو رکھ دیں۔
دس منٹ بیک کرنے کے بعد اوپر سے گرل جلا کردس منٹ رکھیں پھر ٹرے کو اوون سے نکال کر اوپر سے بچا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور تین سے چار منٹ مزید بیک کرلیں۔

More From Baked Machli