Fry Machli Sorkh Salsa Kay Sath Tips in Urdu - Fry Machli Sorkh Salsa Kay Sath Totkay - Tip No. 973

Urdu Totkay Fry Machli Sorkh Salsa Kay Sath فرائی مچھلی سرخ سالسا کے ساتھ (Tip No. 973) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Machli in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fry Machli Sorkh Salsa Kay Sath Recipe In Urdu

فرائی مچھلی سرخ سالسا کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 973

اشیاء:
سکمڈملک 2کھانے کے چمچ
رائی 2کھانے کے چمچ
مچھلی کے قتلے 4عدد بڑے(پتلے لمبے)
کٹے ہوئے جو دو تہائی کپ
نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت
سالسا بنانے کیلئے:
شملہ مرچ سرخ 1عدد چھوٹی ٹکڑوں میں
ٹماٹر 4عدد درمیانے
سبز پیاز 1عدد کتری ہوئی
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
باریک چینی 1چائے کا چمچ
ترکیب:
1۔اوون کو F ْ400 پر گرم کر لیں ۔ سالسا بننے کے لئے شملہ مرچ ،ٹماٹر ،پیاز، لیموں کا رس، چینی اور حسب ذائقہ نمک مرچ فوڈ پروسیسر میں ڈالیں اور اتنا پروسیس کریں کے اچھی طرح کُٹ جائے۔
2۔دودھ اور رائی کو مکس کریں اور اس میں کٹے ہوئے جو ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ بھی شامل کر لیں مچھلی کے ٹکڑوں کو رائی اور جو کے آمیزے میں اچھی طرح مکس کر یں یہاں تک کہ جو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں کو چمٹ جائے۔
3۔ٹکڑوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھیں اور تقریباَ َ 20منٹ تک بیک کریں ۔ سالسا کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 261کیلوریز
چکنائی 15.56گرام
جاذب چکنائی 3.17گرام
کولیسٹرول 52.65ملی گرام
فائبر 2.21گرام

More From Baked Machli