Bakray Ka Paye Tips in Urdu - Bakray Ka Paye Totkay - Tip No. 1042

Urdu Totkay Bakray Ka Paye بکرے کے پائے (Tip No. 1042) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Keema Spaghetti, Noodles And Pai Recipes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bakray Ka Paye Recipe In Urdu

بکرے کے پائے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1042

اشیاء:
بکرے کے پائے آٹھ عدد
گھی ڈیڑھ پیالی
لہسن ایک پوتھی
لونگ چھ عدد
دارچینی ایک بڑا ٹکڑا
ادرک ایک انچ کاٹکڑا
پسی ہوئی جاوتری ایک چمچہ
سرخ مرچ دو چمچے
نمک دو چمچے
گرم مسالہ حسب پسند
ترکیب:
پائے صاف کر کے دھولیں اور کٹوا لیں بڑے دیگچے میں ڈال دیں ۔ پیاز کاٹ کر لہسن ادرک پیس کر اس میں سب مسالوں کو شامل کر دیں ۔ڈیڑھ یا دولیٹر کے قریب پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ڈھکنا خوب مضبوطی سے بند رہے کہ بھاپ نکلنے نہ پائے پکنے میں کافی وقت لیتے ہیں ۔ جلدی پکالینے کی عرض سے ککر استعمال نہ کریں ۔ککر میں پکنے سے کڈیاں بھی خراب ہو جاتی ہیں اور سارا ذائقہ غارت ہو جاتا ہے ۔ عموما خواتین رات کو نہایت دھیمی آنچ پر رکھ چھوڑتی ہیں کہ صبح تک پانی خشک ہو کر بھوننے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔ بھونتے رہیں پھر اندار ے سے حسب ضرورت پانی ڈال کرتین چار جوش آنے دیں پھر آنچ دھیمی کر کے پانچ دس منٹ مزید پکنے دیں ۔گھی اوپر آجائے تو اتار کر استعمال میں لائیں ۔

More From Keema Spaghetti, Noodles And Pai Recipes