Balai Ki Barfi Tips in Urdu - Balai Ki Barfi Totkay - Tip No. 745

Urdu Totkay Balai Ki Barfi بالائی کی برفی (Tip No. 745) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balai Ki Barfi Recipe In Urdu

بالائی کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 745


اجزاء:
بالائی عمدہ ایک کلو
چینی ایک کلو
گھی تین سو پچھتر گرام
زعفران تین گرام
الائچی خورد سات عدد
ترکیب:
بالائی کو کسی باریک مضبوط کپڑے میں چھان لیں اور پھر کشادہ منہ کی دیگچی میں گھی کڑکڑاکے مذکرہ بالائی ڈال دیں اور نرم نرم آگ پر برابر اس کو بھونتے رہیں تاکہ جلنے محفوظ رہے ۔ورنہ بدمزاہوجائے گا جب بالائی کا رنگ بادامی کو جائے تو پسی ہوئی چینی ڈال دیں ۔اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد آپ دیکھیں کہ قوام تیار ہو گیا ہے یا نہیں ۔اگر نہیں ہوا تو پانچ منٹ تک اسے رہنے دیں چکنے تختے پر پھیلا کر بیلن سے بیل دیں اگر آپ کی مر ضی ہوتو ہ پستہ بادام کی گری اورورق نقرہ جمادیں ۔ٹھنڈا ہونے پر خوشنما لو زیں کاٹ لیں ۔
نوٹ:
خوشبو کیلئے کیوڑہ نیچے اتار نے کے وقت ڈالنا چاہیے ورنہ اس کی خوشبو اڑجائے گی یا خرب ہوجائے گی ۔

More From Barfi