Maghaz Masala Tips in Urdu - Maghaz Masala Totkay

مغزمصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Maghaz Masala Recipe In Urdu

اجزاء:
مغز دو عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
دہی ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد(پیس لیں)
تیل آدھا کپ
پیاز ایک میڈیم سلائس
لہسن ایک چائے کا چمچہ
ادرک ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
میتھی کے پتے ایک چائے کا چمچ
دھنیا ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
ادرک لمبی کٹی ہوئی
ہری مرچ، ہرا دھنیا، پو دینہ حسب ضرورت
ترکیب:
مغز کو نمک ہلدی ڈال کر بوائل کر لیں اور صاف کر لیں۔ تیل میں پیاز فرائی کر یں۔ اس میں لہسن، ادرک، ٹماٹو پیوری، نمک ، مرچ ، دھنیا ملا کر بھونیں پھر دہی اور ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں۔ پھر مغزڈال کر ڈھانک دیں۔ 5منٹ پکائیں، آخر میں میتھی، ہرا دھنیا، پو دینہ، ادرک کے سلائس اور گرم مصالحہ،مکھن ڈالیں۔ نان سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید