Beef Sama Rog Tips in Urdu - Beef Sama Rog Totkay - Tip No. 1064

Urdu Totkay Beef Sama Rog بیف سماروغ (Tip No. 1064) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Sama Rog Recipe In Urdu

بیف سماروغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1064

اشیاء:
سماروغ 4عدد
بیف 250گرام
پیاز 100گرام
ادرک 10 گرام
ٹماٹر 50گرام
لہسن 4 جوئے
سیا مرچیں ٹی اسپون
اجینوموٹو ٹی اسپون
چینی گرام
سویا ساس 2 بڑے چمچ
کارن فلور 1بڑے چمچ
یخنی چوتھائی کپ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت صاف کر کے ہڈیاں نکال دیں اور گوشت کا قیمہ بنا کر پانی سے دھو کر رکھ دیں۔ لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر گرم پانی میں ابال کر چھلکے اتار یں اور گودا الگ نکال لیں۔ ایک برتن میں پانی ابالیں اور چولحے سے نیچے اتار کر رکھیں ۔ اس گرم اور ابلے ہوئے پانی میں سما روغ خشک کو آدھ گھنٹے تک بھگوئے رکھیں۔ تاکہ نرم ہو جائیں پھرپانی نتھار کر نکا لیں اور سخت حصے نکال کر اس کی چھتریا ں کاٹ لیں۔ اب قیمے میں لہسن، ادرک تھوڑا سا کارن فلور ایک چمچ سویا سا س ، اجینوموتو، سیاہ مرچیں اور ٹماٹر کا گودا ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں اور پندرہ منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعدایک برتن میں تھوڑا ساتیل ڈال کر اس میں گوشت آمیزے سمیت ڈال کر آنچ میں بھونیں پھر آگ سے الگ کر لیں۔اب ایک دوسرے برتن میں تیل گرم کر کے اس میں یخنی سماروغ اور باقی تمام اجزا ڈال کر تیز آنچ پر چمچ کے ساتھ ہلا ہلا کر ملائیں تین منٹ بعد قیمے والا برتن بھی اس میں ڈال کر الٹ دیں اور کفیگرسے پھیرتے ہوئے پانچ منٹ تک پکائیں ڈش تیار ہے۔

More From Chinese Beef Or Meat