Beef With Onion Tips in Urdu - Beef With Onion Totkay - Tip No. 1074

Urdu Totkay Beef With Onion بیف ود اونین (Tip No. 1074) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef With Onion Recipe In Urdu

بیف ود اونین کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1074

اجزا:
پٹے یا ران کا گوشت 3پاؤ
پیاز 2عدد بڑے
ادرک پسا ہوا تھوڑا سا
گھی یا تیل 4چمچے
سویا ساس چمچے
کارن فلور چمچے
چینی 2ٹی سپون
چکن سٹاک 2 ٹیبل سپون
ترکیب:
گائے کے گوشت کے ڈیڑھ انچ لمبے اور ڈیڑھ انچ چوڑے سائز کے پارچے بڑے باریک کتر یں ۔ کارن فلور اور چکن سٹاک کے آمیزے کو اور تمام چٹ پٹے مصالہے کو ایک بڑے پیالے میں یک جان کریں۔ گوشت کے پارچوں کو اس میں شامل کر دیں اور انگلیوں کے ساتھ گوشت میں رچائیں ۔ یہ مصالہے آدھ گھنٹے تک اس میں رچنے دیں۔ بڑے فرائی پین میں تیل بگھا ریں۔ جب بہت گرم ہو جائے تو باریک کترا ہوا پیاز اس میں چھوڑ کر دو منٹ تیز آگ پر فرائی کریں۔ اورپھر اسے فرائی پین میں ایک طرف کر دیں۔ اب گوشت کا آمیزہ فرائی پین کے عین وسط میں ڈال دیں۔ دو منٹ تیز آگ پر فرائی کریں۔ اور پھر فرائی پین میں ایک طرف رکھے ہوئے پیاز اس کے ساتھ ملا کرتین چار منٹ تک بھونیں پھر پلیٹ میں انڈیل لیں۔ اورپیش کریں۔

More From Chinese Beef Or Meat