Bengali Dal Tips in Urdu - Bengali Dal Totkay - Tip No. 3101

Urdu Totkay Bengali Dal بنگالی دال (Tip No. 3101) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bangla Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bengali Dal Recipe In Urdu

بنگالی دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3101

اشیاء:
چنے کی دال ایک کپ
پانی 2کپ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
شکر دو چائے کا چمچہ
تیل تین کھانے کے چمچے
پنچ پورن مصالحہ دو کھانے کے چمچے
خشک دیگی مرچیں (لمبی والی)چار عدد(کوٹ لیں)
تیز پات دو عدد
امچور پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
کشمش دو چائے کے چمچے
ترکیب:
دال کو صاف کر کے پانی میں اتنی دیر تک ہلکی آنچ پر پکائیں کہ یہ پک کر نرم ہو جائے۔ ہلدی پاؤڈر، نمک اور شکر ڈال کر مکس کر یں۔ ایک چھوٹے فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں پنچ پورن مصالحہ ڈال کر کڑ کڑائیں اس کے بعد اس میں دیگی مرچیں، تیزپات، امچور پاؤڈر اور کشمش ڈالیں اور آنچ ہلکی کر کے ایک منٹ تک پکائیں اس کے بعد یہ بگھار دال پر لگا دیں۔ مزیدار بنگالی دال تیار ہے۔ نان یا پوری کے ساتھ سرو کر یں۔
پنچ پورن مصالحے کے لئے:
سفید زیرہ دو چائے کے چمچے
سونف دو چائے کے چمچے
میتھی دو چائے کے چمچے
رائی دو چائے کے چمچے
کلونجی دو چائے کے چمچے
ترکیب:
پنچ پورن مصالحہ تیار کرنے کے لئے سفید زیرہ، سونف، میتھی، رائی اور کلونجی کی متوازی مقدار کو مکس کر کے ایک جار میں رکھ سکتے ہیں اور اگر آپ پنچ پورن پاؤڈر تیار کرنا چاہتی ہیں تو انہیں پیس کر پاؤڈر حالت میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔

More From Bangla Food