Aloo Dum Bengali Tips in Urdu - Aloo Dum Bengali Totkay - Tip No. 1180

Urdu Totkay Aloo Dum Bengali آلو دم بنگالی (Tip No. 1180) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Dum Bengali Recipe In Urdu

آلو دم بنگالی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1180

اجزا:
چھوٹے سائز کے آلو تقریباََ ایک کلو
سرسوں کا تیل تلنے کے لئے
زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیز پات دو عدد
چینی ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی آدھا چمچ
ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو چمچ
رائی آدھا چائے کا چمچ
ہینگ چٹکی بھر
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
دہی آدھا کپ
خشک دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
گرم مسالہ پساہوا ایک چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
ترکیب:
بغیر چھلے آلو دھو کر ابال لیں زیادہ نہ پکائیں تاکہ نرم بھی ہو جائیں اور ان کی شکل بھی برقرار رہے ۔ ابلے آلو چھیل کر ٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ نمی جذب ہو جائے ۔ اب سرسوں کے تیل کو گہری کڑاہی میں تیز گرم کریں ۔ جب تیل دھواں چھوڑنے لگے تو تھوڑے تھوٹے آلو تیل میں تلتے جائیں گہرے سنہری رنگ کے ہو جائیں تو تیل نچوڑ کر نکا لتے جائیں۔ کڑاہی میں دو چائے کے چمچ کے برابر تیل رہنے دیں اور باقی تیل واپس سمبھال دیں۔ دو چمچ تیل کو تیز گرم کریں اور رائی زیرے کے بیج تیل میں ڈال دیں ۔ دو چمچ تیل کو تیز گرم کریں اور رائی زیرے کے بیج تیل میں ڈال دیں ساتھ ہی تیز پات اور چٹکی بھر ہینگ بھی تیل میں ڈال دیں۔ یہ تمام چیزیں بہت جلدی فرائی ہو جاتی ہیں۔ اس لئے فوراََ ہی کٹے ہوئے ٹماٹر، چینی ،ہلکی نمک ،پسا ہوا ادرک، دھنیا ،پسی ہوئی لال مرچ اور ایک چمچ پانی تیل میں ڈال کر تمام مسالے کو چند منٹ کے لئے فرائی کریں ایک ایک چمچ دہی تلنے کے دوران مسالے میں ڈالتے جائیں تاکہ دہی سے پھٹکیاں نہ بن جائیں بھنے ہوئے مسالے میں پانی کا بھرا ہوا یک کپ ڈال کر ابلنے دیں ابلتے ہوئے پانی اور مسالے میں چمچ ہلائیں اور آنچ ہلکی کر کے تلے ہوئے آلو ڈال کر کڑاہی کو ڈھک دیں ۔ دس منٹ پکنے دیں تاکہ آلو مسالہ جذب کر لیں۔ آخر میں آلو مسالے پر گرم مسالہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھیں ۔ اب گرم گرم آلو دم کھانے کی میز پر پیش کرنے کو تیار ہیں۔

More From Potato