Fish Puff Tips in Urdu - Fish Puff Totkay - Tip No. 6693

Urdu Totkay Fish Puff فش پف (Tip No. 6693) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Puff Recipe In Urdu

فش پف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6693

میدے میں چٹکی بھر نمک اور دو کھانے کے چمچ مارجرین یا مکھن ڈال کر ملائیں پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
مچھلی کے دو سے تین قتلوں کو باریک چوپ کر لیں،فرائنگ پین میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا لیں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں چوپ کی ہوئی مچھلی،چوپ مشرومز ایک چائے کا چمچ لہسن،نمک اور کالی مرچ ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔
جب مچھلی کی رنگت تبدیل ہونے پر آجائے تو اس میں سویا ساس،چلی ساس اور تھوڑا تھوڑا کرکے ڈبل روٹی کا چورا شامل کر دیں۔
خشک ہونے پر چولہے سے اتار کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
مچھلی کے بقیہ قتلوں کو نمک،لہسن اور پیپریکا پاؤڈر سے میرینیٹ کر لیں اور ان پر ہلکا سا میدہ چھڑک کر نان اسٹک فرائنگ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
گندھے ہوئے میدے کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں(پوری کا سائز اتنا ہو کہ اس میں مچھلی کا قتلہ پوری طرح بند ہو جائے)۔
ایک پوری کو مچھلی کے سانچے میں رکھ کر اس پر پہلے مچھلی کا قتلہ رکھیں پھر اس پر چوپ مچھلی کا مکسچر ڈال کر دوسرا قتلہ رکھیں۔
آخر میں دوسری پوری رکھ کر کناروں پر پانی لگا کر سانچے کو بند کر دیں۔ہلکا سا دبا کر مچھلی کا شیپ بنا کر سانچے سے نکا ل لیں۔
تمام پف اسی طرح تیار کرکے رکھ لیں،پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرکے ان کو سنہری فرائی کر لیں۔

More From Machli Ke Pakwan