Bhari Hui Looki Ki Biryani Tips in Urdu - Bhari Hui Looki Ki Biryani Totkay - Tip No. 6311

Urdu Totkay Bhari Hui Looki Ki Biryani بھری ہوئی لوکی کی بریانی (Tip No. 6311) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhari Hui Looki Ki Biryani Recipe In Urdu

بھری ہوئی لوکی کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6311

پیاز اور دو عدد ٹماٹر کوباریک چوپ کر لیں،چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں۔
ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں قیمہ،ادرک لہسن اور نمک ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے ۔
پھر اس میں لال مرچ اور چوپ کئے ہوئے پیاز اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ٹماٹر گلنے تک پکالیں۔
پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑالیں۔پھر اس میں ایک پیاز کو سنہرا فرائی کریں اور اس میں چاولوں کو بھون کر دو سے ڈھائی پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔پانی خشک ہونے پر ملا کر چولہے سے اتارلیں۔
ثابت لوکی کو چھیل کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے ابال لیں پھر ٹھنڈا ہونے پر احتیاط سے درمیان سے لوکی کا گودا نکال لیں اور اسے قیمے میں ملا لیں۔
پھرلوکی میں تیار کیا ہوا مکسچر بھر دیں اور اوپر سے دار چینی چھڑ ک دیں۔
بقیہ ٹماٹروں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور اس میں نمک ،کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور اس میں لوکی کو رکھ کر پکنے رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ بعد اس مکسچر کو چاولوں کے اوپر ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani