Pasandon Ki Biryani Tips in Urdu - Pasandon Ki Biryani Totkay - Tip No. 6123

Urdu Totkay Pasandon Ki Biryani پسندوں کی بریانی (Tip No. 6123) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pasandon Ki Biryani Recipe In Urdu

پسندوں کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6123

تیل گرم کریں اور تیل میں پیاز فرائی کرکے براؤن کرلیں ۔
براؤن ہوجانے پر چورا کر لیں ۔
پسندوں میں نمک‘تھوڑی سی ہلدی اور 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن ڈال کر گلالیں زیادہ گلا نا نہیں ہے ۔
ایک الگ پین میں تیل گرم کریں اور تیل میں ہری مرچ ڈال کر فرائی کریں چھلکا پھٹنے لگے تو اس میں ٹماٹر ڈال دیں ۔
ٹماٹر نرم پڑجائیں تو اس میں دہی ‘آلو بخارے ‘نمک‘مرچ‘دھنیا ‘ہلدی ‘پیاز ‘ادرک لہسن اور پسندے ڈال کر بھونیں حتیٰ کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔
لیموں کا رس ملا کر اتار لیں چاول میں نمک‘ثابت گرم مصالحہ ملا کر ابال لیں۔
چاول ایک کنی اُبل جائیں تو چھان لیں برتن میں ایک تہہ چاول پھرپسندے پھر چاول ڈال کر زردے کا رنگ اور بقیہ ہرامصالحہ ڈال کر 10-15منٹ دم پر رکھ دیں ۔
بہت مزیدار پسندوں کی بریانی تیار ہے سرو کرتے وقت انڈے ابال کر ڈال کر دہی کے رائتے کے ساتھ سروکریں۔

More From Biryani