Bhaija Kabab Tips in Urdu - Bhaija Kabab Totkay

بھیجا کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bhaija Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
مغز (2بکرے کے ایک گائے کا) تین عدد
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا (باریک چوپ کر لیں) گٹھی
ہری مرچیں (باریک چوپ کر لیں)5عدد
انڈا ایک عدد
گھی کپ
بریڈکرمبز ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مغز کو پانی میں 5-7منٹ تک ابالیں۔ احتیاط سے چھلکا اتار لیں۔ مغز ثابت رہے ٹکڑے نہ ہو جائے۔ اس کے بعد مغز کے پانچ ٹکڑے کر کے اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، ہرا دھنیا، نمک اور ہری مرچیں ملا کر لگائیں۔ اب مغز کے ٹکڑوں کو بریڈ کرمبز میں کوٹ کر کے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈب کر کے گرم گھی میں تل لیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید