Sauci Meat Kabab Tips in Urdu - Sauci Meat Kabab Totkay - Tip No. 3012

Urdu Totkay Sauci Meat Kabab ساسی مِیٹ کباب (Tip No. 3012) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sauci Meat Kabab Recipe In Urdu

ساسی مِیٹ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3012

اجزاء:
چکن اور بیف کا قیمہ ایک پاؤ
نمک چائے کا چمچہ
چنا دال کپ
ادرک ، لہسن 1،1چائے کے چھوٹے چمچے
لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا ثابت ایک چائے کا چھوٹا چمچہ
فلنگ کے اجزاء:
برگر لمبے والے دو عدد
ہرا دھنیا چار کھانے کے بڑے چمچے
پیاز ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
مایونیز دو کھانے کے بڑے چمچے
مکھن دو کھانے کے بڑے چمچے
ٹماٹر دو عدد
کھیرا سلائس
کیچپ تین بڑے کھانے کے چمچے
بندگوبھی دو بڑے کھانے کے چمچے
تیل دو بڑے کھانے کے چمچے
ترکیب:
چکن، بیف کے قیمے میں تمام اجزاء ڈال کر دال گلنے تک چولہے پر پکائیں۔ جب دال گل جائے تو قیمہ تھوڑی دیر ٹھنڈا کر یں پھر باریک پیس لیں۔ اب اس قیمے میں ہرا دھنیا، پیاز اور انڈا ملا کر کباب بنا لیں اور تیل میں فرائی کر یں۔ اب برگرز کو درمیان سے کاٹیں اور اس کا آدھا پیس الگ رکھ لیں۔ کباب کو دو ٹکڑے کر کے برگر میں رکھیں اور ادرک سے کیچپ ڈال دیں اس کے ساتھ ہی ڈالیں کھیرا، ٹماٹر، گوبھی(باریک کٹی ہوئی)اور مایونیز۔ اب اوپر بر گر کا دوسرا پیس رکھ دیں۔ اس تیار ساسی میٹ کباب کو کیچپ اور سلاد کے ساتھ ملا کر کھانے کا لطف اٹھائیں۔
4

More From Cutlus Aue Kebab