Chinese Biryani Tips in Urdu - Chinese Biryani Totkay - Tip No. 4429

Urdu Totkay Chinese Biryani چائنیز بریانی (Tip No. 4429) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Biryani Recipe In Urdu

چائنیز بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4429

انڈوں کو پھینٹ کر برائے نام گھی میں اس طرح تل لیں کہ چورا سا بن جائے
گوشت کو نمک کے پانی میں ابال کر ریزے ریزے علیحدہ کر کے تل لیں۔ آلو کاٹ چپس کی طرح باریک باریک بادامی رنگ کے تل لیں
گاجر کے ٹکڑے اور پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر سرخ کر لیں
گھوبھی اورمٹر بھی تل لیں
خیال رہے کوئی چیز بھی زیادہ تیز نہ ہو جائے ورنہ ذائقہ خراب ہو جائے گا
تھوڑا سا گھی گرم کر کے تلی ہوئی تمام اشیاء کو لہسن ادرک بگھار میں ڈال دیں اور یخنی کی طرح تیار کر کے اتار لیں
چاولوں کو ابال لیں
جب ایک کنی رہ جائے تو اتار لیں
ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ تیار شدہ یخنی کی دم دے کر دم پر رکھ دیں
جب تیار ہو جائے تو ڈش میں چاروں طرف سلاد کے پتے رکھ کر چاولوں کو اس خوبصورتی سے اتار یں کہ مصالحے کی پوری تہہ اوپر کی طرف رہے
ٹماٹر کی چٹنی کا ہلکا ہلکا چھڑکاؤ کریں
نہایت لذیذ ڈش تیار ہو گی

More From Biryani