Khaal Main Pakki Hui Duck Akhrot Kay Sath Tips in Urdu - Khaal Main Pakki Hui Duck Akhrot Kay Sath Totkay - Tip No. 2016

Urdu Totkay Khaal Main Pakki Hui Duck Akhrot Kay Sath کھال میں پکی ہوئی ڈک اخروٹوں کے ساتھ (Tip No. 2016) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khaal Main Pakki Hui Duck Akhrot Kay Sath Recipe In Urdu

کھال میں پکی ہوئی ڈک اخروٹوں کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2016

اجزاء:
ایک مرغابی (تقریباََ دوکلو گرام)
اخروٹ بغیر چھلکے 100گرام
سلاد ضرورت کے مطابق
سنگھاڑے 15گرام
چینی ،پیاز، ادرک، سرکہ، پیپر پاؤڈر ، ایم ایس جی، کارن سٹارچ، انڈا ،پی نٹ آئل ۔
ترکیب تیاری:
مرغا بی کو دھو کر صاف کر یں۔ اس کی پروں کی نوکیں کاٹ دیں۔ تھپک کر خشک کر یں۔ پیاز اور ادرک کاٹ لیں۔ اخروٹ ابلتے پانی میں بھگو ئیں اور پھر ان کا پوسٹ اتار دیں۔سنگھاڑوں کا چھلکا اتار دیں۔ سلاد کے پتے دھوئیں۔ مرغبانی کے جسم پر نمک ملیں اور پھر اس پرپسی ہوئی کالی مرچوں اور سرکہ کالیپ کر دیں۔ دو گھنٹے سے ایسا ہی پڑا رہنے دیں۔ اس کو ہیٹ پروف پیالے میں ڈالیں۔ پیاز اور ادرک شامل کر کے تیز آگ پر بھاپ دیں۔ یہاں تک کہ اس کی ہڈیاں سمٹ کر باہر نکل آئیں۔ بھاپ دان سے ہٹا لیں اور مرغابی کی پوری کھال کھینچ لیں۔ اس کا خیال رہے کہ کھال کہیں سے نہ ٹوٹے ۔ مرغابی کا گوشت نکال لیں۔ انڈے کی سفیدی اور سٹارچ کا آمیزہ (باٹر )بنائیں۔
آخر میں علیٰحدہ طور پر مرغابی کا گوشت ، اخروٹ اور سنگھاڑے کاٹیں۔ ان میں نمک ، ایم ایس جی، انڈے کی سفیدی (مرغابی کی کھال پر لگانے کے لیے تھوڑی سی محفوظ کر لیں۔) مرغابی بھرنے کے لیے اچھی طرح آپس میں ملائیں۔ باہر کی سائڈ نیچے گرم کپڑے سے چکنا ہٹ پونچھ دیں۔ اسپر انڈے کی سفیدی کا باٹر پھیلا دیں۔ اس پر مرغابی میں بھرنے کا تیار شدہ مواد بھر دیں۔ کھال تہہ کر یں۔ بند اور ہموار ۔
پین میں پی نٹ آئل گرم کر یں۔ جب کافی گرم ہو جائے۔ اس میں مرغابی ڈال دیں۔ اتنا ڈیپ فرائی کر یں کہ کھال خستہ ہو جائے اور گوشت پک جائے۔ آگ سے اتار لیں ۔ ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔پلیٹ میں لگا دیں۔ سلاد کے پتوں سے سجائیں اور پیش کر یں۔

More From Chinese Food