Pizza Roll Tips in Urdu - Pizza Roll Totkay - Tip No. 7161

Urdu Totkay Pizza Roll پیزا رول (Tip No. 7161) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pizza Roll Recipe In Urdu

پیزا رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7161

دم کا قیمہ بنانے کے لئے 200 گرام قیمے میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،حسب ذائقہ نمک،ایک چائے کا چمچ پسا ہوا پپیتہ،ایک پسی ہوئی پیاز،ایک کھانے کا چمچ بھنے ہوئے پسے ہوئے چنے،لال مرچ اور پسا گرم مصالحہ ایک ایک چائے کا چمچ اور آدھی پیالی دہی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ رکھ دیں۔
پھر قیمے کو ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
آدھی پیالی میدے میں نمک،چینی،خمیر اور گرم دودھ میں ڈال کر پھینٹ لیں۔ڈھک کر گرم جگہ پر پانچ سے سات منٹ رکھ دیں۔
چھوٹے ساس پین میں مارجرین یا مکھن میں لال مرچ،ٹماٹر کا پیسٹ اور نمک ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا کر ساس بنا لیں۔
میدے میں خمیر والا میدہ،چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور انڈا ڈال کر نرم گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر اتنی دیر رکھیں کہ اچھی طرح پھول جائے۔
گندھے ہوئے میدے کو بیل کر اس پر لمبائی کے رخ پر پہلے ٹماٹر کا ساس ڈالیں پھر تیار کیا ہوا قیمہ رکھیں اور اوپر سے کش کیا ہوا چیز چھڑک کر اسے رول کر لیں۔
پھر اس رول کے ڈیڑھ سے دو انچ کے قتلے کاٹ لیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
ان مزیدار پیزا رولز کو چائے یا کافی کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Roll