Mutton Chana Chawal Tips in Urdu - Mutton Chana Chawal Totkay - Tip No. 2433

Urdu Totkay Mutton Chana Chawal مٹن چنا چاول (Tip No. 2433) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Chana Chawal Recipe In Urdu

مٹن چنا چاول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2433

اشیاء:
مٹن کلو
چاول کلو(صاف کر کے پانی میں بھگو دیں)
سفید چنے ایک کپ(ابال لیں)
پیاز دو عدد
ٹماٹر دو عدد
ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
تیل ایک کپ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے چمچہ
ہری مرچیں چار عدد(بڑی )(لمبائی کے رُخ دو ٹکڑے کر لیں)
ہر ا دھنیا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لیموں دو عدد(سلائس کاٹ لیں)
املی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
انڈے دو عدد(ابال کر سلائس کاٹ لیں)
ترکیب:
تیل گرم کر کے اس میں پیاز براؤن کر یں اب اس میں ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کر یں۔ ٹماٹر، کُٹی لال مرچ، نمک اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔ مٹن ڈال کر فرائی کریں۔ اب اس میں 4-5کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے اور 3-4کپ پانی رہ جائے تو اس میں سفید زیرہ، ثابت گرم مصالحہ، ہرا دھنیا پیسٹ اور املی پیسٹ ڈال کر ایک ابال دیں۔ چاول اور ابلے ہوئے سفید چنے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچیں اور لیموں کے سلائس ڈال کر دس منٹ کے لئے دم دے دیں۔ سرونگ ڈش میں چاول ڈال کر اوپر ابلے ہوئے انڈے سجا دیں۔ مٹن چنا چاول تیار ہے، گرم گرم سرو کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal