Chicken Hotpot Tips in Urdu - Chicken Hotpot Totkay - Tip No. 7830

Urdu Totkay Chicken Hotpot چکن ہاٹ پوٹ (Tip No. 7830) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Hotpot Recipe In Urdu

چکن ہاٹ پوٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7830

ہری پیاز کی پتیوں کو باریک چوپ کر لیں اور اس کے ڈنٹھل کو سادی پیاز کے ساتھ موٹا موٹا کاٹ لیں۔

چکن کی ایک سائز کی چوکور بوٹیاں کاٹ کر دھو کر رکھ لیں۔

آلو اور گاجر کو بھی چھیل کر اس کے بھی چوکور ٹکڑے کر لیں۔

بھاری پیندے کے پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کو سنہرا فرائی کر لیں۔

پھر اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔

چکن ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔

پھر ایک پیالی پانی، گاجر، آلو، نمک، کالی مرچ، لال مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔

پندرہ سے بیس منٹ بعد جب چکن گلنے پر آ جائے تو ہری پیاز کی پتیاں، اجوائن اور کارن فلور (دو چمچ پانی میں گھول کر) شامل کر دیں۔

پارسلے چھڑک کر تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔

گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

More From Murgh Pakwan