Kolhapuri Chicken Tips in Urdu - Kolhapuri Chicken Totkay - Tip No. 6993

Urdu Totkay Kolhapuri Chicken کولہاپوری چکن (Tip No. 6993) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kolhapuri Chicken Recipe In Urdu

کولہاپوری چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6993

چکن کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔
پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کرکے رکھ لیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں اور چکن کے ٹکڑوں کو اس مکسچر سے میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں لونگ،دار چینی اور تیزپات ڈال کر کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پسا ہوا ناریل ڈال کر اس کی رنگت تبدیل ہونے تک بھونیں۔
پھر ٹماٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کرکے اس مکسچر کو بلینڈ کر لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ملائیں۔
درمیانی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ پکا کر جب چکن گلنے پر آ جائے تو اس میں پیاز اور ٹماٹر کا پسا ہوا پیسٹ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر نان یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan