Tomato Murgh Tips in Urdu - Tomato Murgh Totkay - Tip No. 6814

Urdu Totkay Tomato Murgh ٹماٹر مرغ (Tip No. 6814) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tomato Murgh Recipe In Urdu

ٹماٹر مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6814

پہلے ایک عدد ثابت مرغ کو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔
جب وہ اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔
اب ایک کپ تیل گرم کرکے ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور دو چائے کے چمچ زیرہ ڈال دیں۔
جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مرغ شامل کرکے تیز آنچ پر بھون لیں۔
پھر اس میں 2/1 ٹماٹر،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر ہلکی آنچ پر 10 منٹ پکنے دیں۔
جب گوشت گل جائے تو دم پر 50 گرام ہری مرچ،ایک کھانے کا چمچہ سوکھی میتھی 50 گرام باریک کٹی ادرک ایک گٹھی ہرا دھنیا،دو چائے کے چمچ پسا گرم مصالحہ،دو چائے کے چمچ ثابت دھنیا اور چار کھانے کے چمچ لیموں کا رس ڈال کر 10 منٹ کے لئے ڈھک دیں۔مزے دار ٹماٹر مرغ تیار ہے۔

More From Murgh Pakwan