Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice Tips in Urdu - Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice Totkay - Tip No. 6750

Urdu Totkay Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice ناسی گورینگ(انڈونیشیئن فرائیڈ رائس) (Tip No. 6750) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice Recipe In Urdu

ناسی گورینگ(انڈونیشیئن فرائیڈ رائس) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6750

چکن کو دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں،جھینگوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ہری پیاز کے سفید حصے کو باریک کاٹ لیں۔انڈوں میں نمک،ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،چکن اور جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر ان کی رنگت تبدیل ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں ابال کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر تیز آنچ پر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں۔
چاولوں کو فرائی کرتے ہوئے ساتھ ہی اس میں کالی مرچ،سویا ساس،چلی ساس،اویسٹر ساس اور انڈوں کا آدھا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کی پتیاں ڈالتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔
انڈوں کے مکسچر سے آملیٹ بنا کر اس کی پٹیاں کاٹ لیں اور چاولوں کو ڈش میں نکال کر ان سے سجا لیں۔
اس ڈش کو مزید ذائقہ دار بنانے کے لئے انڈونیشیا میں اس میں ایک کھانے کا چمچ شرمپ پیسٹ ڈالا جاتا ہے جسے آپ خشک جھینگوں(بازار میں با آسانی دستیاب ہیں)کو سرکہ میں ملا کر پیس کر استعمال کر سکتے ہیں۔

More From Worldwide Food