Chikar Cholay Tips in Urdu - Chikar Cholay Totkay - Tip No. 685

Urdu Totkay Chikar Cholay چکڑ چھولے (Tip No. 685) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chikar Cholay Recipe In Urdu

چکڑ چھولے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 685


اجزاء:
کابلی چنے کلو
پسا ہوا گرم مصالحہ اڑھائی سپون
میٹھا سوڈا ٹی سپون
ٹماٹر 250گرام
پیاز 250گرام
گھی 150گرام
گوشت 500گرام
لہسن ایک پوتھی
ہرا دھنیا تھوڑاسا
نمک مرچ حسب ذائقہ
طریقہ:
پہلے کابلی چنوں کو بھگو کر صاف کر لیں اور میٹھا سوڈا بھی ڈال دیں۔پانچ گھنٹوں کے بعد انہیں صاف پانی سے دھو لیں۔
اور کھلا پانی ڈال کر کسی دیگچی میں پکائیں ۔اور ساتھ ہی گوشت ڈال دیں ۔جب گوشت اور چنے گلنے کے قریب ہوں تو
دیگچی چولہے سے اتار لیں ۔اب دوسری دیگچی میں پیاز، نمک،مرچ،ٹماٹر ،لہسن باریک پیس کر گھی میں بھو نیں ۔مسالہ
بادامی ہونے لگے تو چنوں کو چھان کر ا س میں ڈال دیں اور خوب بھونیں ۔جب گھی باہر نکل آئے تو گرم مصالحہ اور ہرا
دھنیا کتر کر ڈال دیں ۔اور تھوڑی دیر بعد دیگچی کو چولہے پر سے اتار لیں ۔چکڑچولے تیار ہیں ۔

More From Pakistani Cuisine