Aloo Keema Tips in Urdu - Aloo Keema Totkay - Tip No. 7180

Urdu Totkay Aloo Keema آلو قیمہ (Tip No. 7180) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Keema Recipe In Urdu

آلو قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7180

آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں،موٹا کٹا ہوا قیمہ لے کر دھو کر چھلنی میں رکھ لیں اور پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹیں اور ٹھنڈے پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر میتھی کو بھگو کر رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں نمک،ہلدی،ادرک لہسن اور آلو کے ٹکڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں،تین سے چار منٹ پکانے کے بعد اس میں ہلدی،لال مرچ اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔
قیمے کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور تیل علیحدہ ہونے پر میتھی ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔
آخر میں باریک کٹی ہوئی لال مرچیں اور بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
اس مزیدار قیمے کو پوری پراٹھے یا سادہ پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine