Chinese Mooli Bhaji Tips in Urdu - Chinese Mooli Bhaji Totkay - Tip No. 6989

Urdu Totkay Chinese Mooli Bhaji چائنیز مولی بھاجی (Tip No. 6989) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Mooli Bhaji Recipe In Urdu

چائنیز مولی بھاجی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6989

مولیوں کو صاف دھو کر چھیل لیں اور باریک قتلے کاٹ لیں اور ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں پیاز (صرف سفید حصے کو) اور مولیاں ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں۔
فرائی کرتے ہوئے ساتھ ساتھ سویا ساس چھڑکتے جائیں،یہاں تک کہ تمام ٹکڑوں کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
پھر اس میں نمک،ثابت لال مرچیں اور چائنیز نمک ڈالیں اور لکڑی کے چمچ سے مرچوں کو توڑ لیں۔
تین سے چار منٹ بھون کر چکن پاؤڈر کو ایک پیالی پانی میں ملا کر مولی میں شامل کر دیں۔
جب پانی آدھا رہ جائے اور مولیاں گل جائیں تو ٹماٹر کا پیسٹ اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ڈھک دیں۔
تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم منفرد چائنیز ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Chinese Food