Chinese Style Karahi Tips in Urdu - Chinese Style Karahi Totkay - Tip No. 6994

Urdu Totkay Chinese Style Karahi چائنیز اسٹائل کڑاہی (Tip No. 6994) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Style Karahi Recipe In Urdu

چائنیز اسٹائل کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6994

اس ڈش کو بنانے کے لئے بغیر ہڈی کے چکن استعمال کریں،چکن کو دھو کر اس کی مناسب سائز کی بوٹیاں کاٹ لیں۔
ہری پیاز کے ڈنٹھل اور پتیوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں۔
کڑاہی میں آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں ہری پیاز کا سفید والا حصہ ڈال دیں۔
ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر ساتھ ہی ٹماٹر کا پیسٹ ڈال دیں۔
دو سے تین منٹ بھون کر اس میں چکن ڈال کر بھونیں،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
پھر اس میں کریم ڈال کر آٹھ سے دس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
تین سے چار منٹ بعد ہری پیاز کی پتیاں چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر اس مزیدار چائنیز اسٹائل ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Worldwide Food