Fish Croquettes Tips in Urdu - Fish Croquettes Totkay - Tip No. 3584

Urdu Totkay Fish Croquettes فش کروکیٹس (Tip No. 3584) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Croquettes Recipe In Urdu

فش کروکیٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3584

مچھلی کوٹھنڈے پانی میں 8-12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور وقتاً فوقتاً پانی تبدیل کرتے رہیں
اس کے بعد پانی نتھار کر مچھلی کو خشک کر لیں
Skordalia (چپچپے آلو کا مکسچر) بنانے کے لئے:
ابلے ہوئے آلوؤں کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر میش کرلیں
ٹھنڈا ہونے پر اس میں لہسن، لیموں کا رس اور تیل شامل کر دیں
حسب ذائقہ نمک، کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں
اب مچھلی کو ایک پانی سے بھرے ہوئے سوس پین میں ڈال کر ابالیں
ابال آنے پر آنچ کم کر کے 15 منٹ تک پکائیں
پانی نتھار کر مچھلی کو ٹھنڈ اکرلیں
مچھلی کی کھال اور کانٹے نکال کر انگلیوں سے مچھلی کو توڑ لیں
اسی دوران آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کرلیں
اب آلوؤں میں مچھلی، پیاز، پارسلے، انڈا، نمک اور کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر مکس کر کے کروکیٹس تیار کرلیں
ایک بڑے سوس پین میں ڈیپ فرائنگ کے لئے تیل اچھی طرح گرم کریں
تیار کئے ہوئے فش کروکیٹس کو تیل میں ڈالیں اور اچھی طرح براؤن ہونے پر نتھار کر نکال لیں
Skordalia کے ساتھ گرما گرم سرو کریں

More From Worldwide Food