Chocolate Cheesecake Tips in Urdu - Chocolate Cheesecake Totkay - Tip No. 7102

Urdu Totkay Chocolate Cheesecake چاکلیٹ چیز کیک (Tip No. 7102) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Cheesecake Recipe In Urdu

چاکلیٹ چیز کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7102

کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر فریزر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کر لیں۔
کریم چیز اور کنڈیسنڈ ملک کو ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
خوبصورت سے پلیٹر میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور بسکٹ کو ساتھ ساتھ رکھ کر تہہ لگا لیں۔
جیلاٹن کو دو چمچ نیم گرم پانی میں چھڑک کر ڈبل بوائلر (اُبلتے ہوئے پانی پر پیالے کو رکھ کر) پر پگھلا لیں۔
کریم کو فریزر سے نکال کر برف پر رکھ کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں،اس میں جیلاٹن اور کریم چیز ملا کر پھینٹیں۔پھر اس میں چاکلیٹ چپ ڈال کر ہلکا سا ملا لیں۔
آدھا مکسچر بسکٹ پر ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیں،بقیہ مکسچر کو فریج میں رکھیں۔
جب فریزر والا مکسچر جمنے پر آ جائے تو اس پر دوبارہ سے بسکٹ کی تہہ لگائیں اور اس پر بقیہ ٹھنڈا مکسچر ڈال دیں۔فریزر میں مکمل جمنے کے لئے رکھ دیں۔
پیالے میں کش کی ہوئی چاکلیٹ میں کوکنگ آئل ملائیں اور اسے بھی ڈبل بوائلر پر پگھلا لیں۔
لزانیا کی ڈش کو فریزر سے نکال کر اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈال دیں۔

More From Cake