Chole Samose Tips in Urdu - Chole Samose Totkay - Tip No. 7313

Urdu Totkay Chole Samose چھولے سموسے (Tip No. 7313) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Samosay in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chole Samose Recipe In Urdu

چھولے سموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7313

چنوں کو دھو کر سوڈا ملے گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں،پھر درمیانی آنچ پر اُبال کر اچھی طرح گلا لیں۔
سموسے بنانے کے لئے ایک پیالی میدے کو چھان کر اس میں نمک،ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو پین میں گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں لہسن،زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں اور اس میں دہی اور اُبلے ہوئے چنے ڈال کر ڈھک دیں۔
جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اسے اچھی طرح بھون کر خشک کر لیں اور ٹھنڈے کر لیں۔
گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں،اس کی پوریاں بیل کر درمیان سے کاٹ لیں ،ایک حصہ لے کر اسے کون کی شکل میں بنائیں اور اس میں چھولوں کا مکسچر بھر لیں۔
کون کے کناروں کو ہلکا سا پانی سے گیلا کر لیں،دونوں کناروں کو آپس میں ملائیں اور دبا کر بند کر دیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان سموسوں کو گولڈن فرائی کر کے نکال لیں۔
ان منفرد سموسوں کو ہری چٹنی یا املی کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Samosay