Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag Tips in Urdu - Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag Totkay - Tip No. 6534

Urdu Totkay Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag مکئی کی ٹکیہ اور آلو میتھی کا ساگ (Tip No. 6534) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Makai Ki Tikki Aur Aloo Methi Ka Saag Recipe In Urdu

مکئی کی ٹکیہ اور آلو میتھی کا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6534

مکئی کا آٹا اور سادہ آٹا ملا کر اس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ملائیں اور اسے نرم گوندھ لیں۔
پھر اس کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بیل کر چاہیں تو توے پر سینک لیں یا کوکنگ آئل میں سنہرئی فرائی کرلیں۔
200گرام چھوٹی میتھی کو صاف دھو کر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور اس میں چٹکی بھر ہلدی ملادیں (تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے)۔ چھلنی میں نکال کر خشک کریں اور باریک کاٹ لیں۔
ایک چوپ کی ہوئی پیاز کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کریں اور اس میں دو جوئے باریک کٹا ہوا لہسن اور ایک آلو کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر فرائی کریں۔
پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ اور دو کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے ڈھک کر آلو گلنے تک پکائیں۔
اس میں میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں اور تیل علیحدہ ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتارلیں۔

More From Pakistani Cuisine