Uttapam Tips in Urdu - Uttapam Totkay - Tip No. 6491

Urdu Totkay Uttapam اتتّاپم (Tip No. 6491) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Uttapam Recipe In Urdu

اتتّاپم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6491

ایک پیالے میں سوجی ،بیسن ،سادہ آٹا اور دلیہ ڈال کر مکس کریں پھر ایک پیالی پانی ڈال کر ایک گاڑھا سا آمیزہ تیار کرلیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔
پھر اس میں نمک،لیموں کا رس ،سوڈا اور تھوڑا سا پانی ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔
نان اسٹک فرائینگ پین کو ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر گرم کریں اور ایک چوتھائی پیالی آمیزے کو پھیلا کر پین میں ڈالیں۔
جب تھوڑا سا پکنے لگے تو اس کے اوپر پیاز،شملہ مرچ،ٹماٹر،ہری مرچیں،ہرادھنیا اور نمک چھڑک دیں اور دو تین منٹ کے بعد پلٹ دیں۔
اس طرح تمام اتتّاپم تیار کرلیں۔ شام کی چائے پر حسب پسند چٹنی کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine