Cake Nariyal Wala Tips in Urdu - Cake Nariyal Wala Totkay - Tip No. 2795

Urdu Totkay Cake Nariyal Wala کیک ناریل والا (Tip No. 2795) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cake Nariyal Wala Recipe In Urdu

کیک ناریل والا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2795

اشیاء:
سوجی 250گرام
چینی 100گرام
مکھن 100گرام
انڈے کھانے والا ایک چمچہ
بادام کی گری 15گرام
پستہ 15گرام
ناریل سفید 150گرام
بیکنگ والا کاغذ حسب ضرورت
ترکیب:
ناریل کو ایک گھنٹہ پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد اسے کدو کش کر لیجئے۔مکھن میں سوجی اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر ہاتھوں سے خوب مسل کر یکجان کر لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر یہاں تک پھینٹئے کہ جھاگ سی بن جائے پھر چینی ڈال کر اتنا پھینٹئے کہ انڈے اور چینی یک جان ہو جائیں۔ کدوکش کیا ہوا ناریل اور سوجی مکھن میں ملا دیجئے اور سل پر باریک پیس لیجئے۔ بادام کی گریاں اور پستہ بھی شامل کر لیجئے اور ان سب کو انڈوں میں ملا کر خوب پھینٹئے۔ سب چیزیں مل جائیں تو ایک کیک والا سانچہ لے کر اس کے اندر چاروں طرف اور پیندے میں پیکنگ والا کاغذ لگائیے اور اس کے اوپر تھوڑا سا مکھن مل دیجئے تاکہ کیک کاغذ کے ساتھ نہ چپکے۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا آمیزہ سانچے میں ڈال دیجئے اور سانچے کو اوون تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد کیک میں سلائی یا کوئی تنکا چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے باہرنکال لیجئے۔ اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو اوون، تنور یا بھٹی میں رہنے دیجئے اور پانچ منٹ بعد نکال لیجئے۔اگر اوون ، تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو، تو کیک والے سانچے کو ڈھک کر چولہے پر نیچے اور اوپر کوئلے رکھ کر پکائیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے۔ورنہ کیک جل جائے گا۔

More From Baked Dishs