Shahi Chicken Curry With Masala Rice Tips in Urdu - Shahi Chicken Curry With Masala Rice Totkay - Tip No. 2071

Urdu Totkay Shahi Chicken Curry With Masala Rice شاہی چکن کری ود مصالحہ رائس (Tip No. 2071) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Chicken Curry With Masala Rice Recipe In Urdu

شاہی چکن کری ود مصالحہ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2071

اشیاء:
مرغی ایک کلو(صاف کر کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں)
تیل ایک کھانے کا چمچہ
مکھن ایک کھانے کا چمچہ
دار چینی ایک انچ کے دو ٹکڑے
لہسن کے جوے (کوٹ لیں) د وعدد
پیاز(بڑے سائز کی) دو عدد(چوپ کر لیں)
تیز پات دو عدد
ادرک دو انچ کا ٹکڑا(چھیل کر کدوکش کر لیں)
کری پاؤڈر دو چائے کے چمچے
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
میدہ چار کھانے کے چمچے
مرغی کی یخنی (خوب گرم کر لیں) دو کپ
ٹماٹر(چوپ کر لیں) دو عدد
شہد ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس دو چائے کے چمچے
کشمش 100گرام
کریم کپ
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) چار کھانے کے چمچے
مصالحہ رائس کے لیے:
فلک باسمتی رائس دو کپ(پانی میں بھگو دیں)
تیل ایک کھانے کا چمچہ
مکھن ایک کھانے کا چمچہ
پیاز (سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
ریڈ کری پیسٹ دو چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لونگ چار عدد
مرغی کی یخنی (خوب گرم کی ہوئی) چار کپ
کشمش چار کھانے کے چمچے
سبز الائچی (ہلکا سا کوٹ لیں) دو عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
تیز پات دو عدد
ثابت سیاہ مرچ 8عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سوس پین میں تیل اور مکھن ڈال کر گرم کر یں اس میں دار چینی، مرغی کے ٹکڑے اور نمک ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔ ایک بیکنگ ڈش میں تیل لگا کر اسے چکنا کر لیں فرائی کیے ہوئے مرغی کے ٹکڑوں کو اس میں رکھیں۔ اس پر ٹماٹر، شہد ، لیموں کارس اور کشمش ڈال کر سیٹ کر یں۔ سوس پین میں باقی بچے ہوئے تیل اورمکھن میں پیاز، لہسن، تیز پات ، ادرک، کری پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں آنچ کم کر دیں میدہ ڈال کر چمچہ چلائیں اور یخنی شامل کر یں۔ ایک مرتبہ ابال آنے کے بعد آمیزے کو بیکنگ ڈش میں سیٹ کیے ہوئے گوشت کے اوپر ڈال کر بیکنگ ڈش کو پہلے سے گرم اوون میں 160Cپر رکھ کر 1گھنٹے تک بیک کر یں۔ آمیزہ جب خوب گاڑھا ہو جائے تو بیکنگ ڈش کو اوونس سے نکال لیں۔ تیزپات اور دار چینی نکال کر پھینک دیں اس بیکنگ ڈش میں کریم ڈال کر اسے آمیزے میں ہلکے ہلکے مکس کر یں اور بیکنگ ڈش کو اوون میں مزید پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ مزیدار شاہی چکن کری تیار ہے۔
مصالحہ رائس بنانے کے لیے:
پتیلی میں تیل اور مکھن ڈال کر گرم کر یں اس میں پیاز، سبز الائچی، دار چینی تیز پات ، ثابت سیاہ مرچ اور لونگ ڈال کر فرائی کر یں پیاز کی رنگت گولڈن ہونے پر اس میں ریڈکری پیسٹ، ہلدی پاؤڈر ڈال کر 1-2منٹ تک فرائی کر یں فلک باسمتی رائس ، کشمش ، نمک اور یخنی ڈال کر ایک مرتبہ ابا لیں اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر چاولوں کے نرم ہو جانے تک پکائیں۔مصالحہ رائس کو آلو بخارے کی چٹنی اور رائتے کے ساتھ گرم گرم سروکر یں۔

More From Baked Dishs