Khoye Ki Pudding Tips in Urdu - Khoye Ki Pudding Totkay - Tip No. 2782

Urdu Totkay Khoye Ki Pudding کھوئے کی پڈنگ (Tip No. 2782) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khoye Ki Pudding Recipe In Urdu

کھوئے کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2782

اشیاء:
کھویا 250گرام
دودھ لیٹر
انڈے 8عدد
چینی حسب پسند
ترکیب:
انڈے کسی کھلے منہ کے برتن میں توڑ کر خوب پھینٹئے اور ان میں کھویا ملا کر پھر پھینٹئے۔ دونوں چیزیں یک جان ہو جائیں تو ان میں چینی ملا لیجئے اور پھر بیس منٹ تک پھینٹئے۔ دودھ کو ابلنے کے لئے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر انڈوں اور کھوئے والے برتن میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹئے۔ جب سب چیزیں مل کر ملائم ہو جائیں تو ان کو تام چینی کی ڈش یا پڈنگ کے سانچے میں ڈال دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور اس میں پڈنگ والی ڈش یا پڈنگ کا سانچہ اس طرح رکھیے کہ ڈش یا سانچہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دیگچی کے ڈھکنے پر بھی کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد ڈھکنے کو کھول کر دیکھ لیجئے۔ اگر پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے اور اگر نہ جمی ہو تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہوجائے تو تناول فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding