Nariyal Kay Kebab Tips in Urdu - Nariyal Kay Kebab Totkay - Tip No. 1821

Urdu Totkay Nariyal Kay Kebab ناریل کے کباب (Tip No. 1821) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Kay Kebab Recipe In Urdu

ناریل کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1821

اشیاء:
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
خشک دھنیا آدھا چائے کا چمچ
تازہ ناریل چار اونس (باریک کش کر لیں)
قیمہ(باریک ہونا چاہئے) ایک پاؤ
لہسن(باریک پسا ہوا) ایک جوا
انڈا( پھینٹ لیں) ایک عدد
آٹا دو کھانے کے چمچ
تیل فرائی کے لئے
ترکیب:
سفید زیرہ اور خشک دھنیا کو بھون لیں اور پھر باریک پیس لیں۔ ایک دھلے برتن میں قیمہ میں کھوپرا مکس کر دیں۔ اس میں پسا ہوا مصالحہ اور نمک اچھی ملائیں اور آخر میں جتنی ضرورت ہواتنا انڈا بھی ملا دیں۔ قیمہ مکسچر میں سے منا سب سائسز کے بال بنائیں اور پھر ہتھیلی سے دبا کر کباب کی شکل دے دیں۔ ان کبابوں پر ہلکا ہلکا سا آٹا چھڑک دیں ۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور کبابوں کو احتیاط سے دونوں طرف سے اچھی طرح فرائی کر کے نکال لیں۔ تازہ لیموں کیچپ اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab