Nawabi Biryani Tips in Urdu - Nawabi Biryani Totkay - Tip No. 6855

Urdu Totkay Nawabi Biryani نوابی بریانی (Tip No. 6855) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nawabi Biryani Recipe In Urdu

نوابی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6855

چکن اور چانپوں کو صاف پانی سے دھو لیں اور چکن کو فریج میں رکھ دیں۔
ہری مرچیں،ہرا دھنیا،زیرہ،ادرک لہسن اور آدھی پیالی بادام پستوں کو دہی کے ساتھ بلینڈر میں پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
پھر اس میں نمک ملا کر چانپوں کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پیاز کو باریک کاٹ کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں اور اسی پین میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں مصالحہ لگی ہوئی چانپیں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب چانپیں ادھ گلی ہو جائے تو اس میں لال مرچ اور چکن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ٹماٹر کے قتلے ڈال کر ڈھک دیں۔
چاولوں کو چھلے ہوئے بادام پستے اور چھوٹی الائچی کے ساتھ نمک ڈال کر ایک کنی ابال لیں اور چھلنی میں چھان لیں۔
بڑے پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں اور اس پر چانپ اور چکن والا مصالحہ ڈال دیں۔
اوپر سے فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر بقیہ چاول ڈال دیں اور کھویا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani