Dhaniya Ke Biscuit Tips in Urdu - Dhaniya Ke Biscuit Totkay - Tip No. 2311

Urdu Totkay Dhaniya Ke Biscuit دھنیا کے بسکٹ (Tip No. 2311) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dhaniya Ke Biscuit Recipe In Urdu

دھنیا کے بسکٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2311

اجزاء:
میدہ ایک پاؤ
خمیر دو چائے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی چینی ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا(پیس لیں) دو چائے کے چمچ
سنگترے کا چھلکا(کدوکش کیا ہوا) ایک عدد
نیم گرم پانی دو کھانے کے چمچ
انڈے(پھینٹ لیں) دو عدد
مکھن 50گرام
انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد
ترکیب:
آٹا چھان لیں اور اس میں خمیر، نمک ، چینی، دھنیا اور نج کا چھلکا ملائیں۔ پانی، انڈے اور مکھن ملائیں۔ اور نرم آٹا بنا لیں۔ پھر اسے پیالے میں منتقل کر کے گرم جگہ پر رکھ دیں۔(ایک گھنٹہ کے لئے)
خشک آٹے والی سطح پر آٹے کو منتقل کریں اور اس کا لمبا سا رول بنا لیں۔ رول کے 12ٹکڑے بنا لیں۔ ہر ٹکڑے میں سے چوتھائی حصہ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔بڑے حصے کو گول پیڑے کی شکل دیں۔ اور گول سانچے میں رکھیں۔ اور ان میں سوراخ بنائیں۔چھوٹے ٹکڑوں کا لمبا سا رول بنائیں اور ان کے 12حصے کر لیں۔ اور ان کو سوراخوں پر جگہ دیں۔ سانچوں کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور ان کو چکنی شیٹ سے ڈھک کر گرم جگہ رکھیں۔ اوون 425درجہ حرارت پر گرم کر یں۔ بسکٹوں پر پھینٹا ہوا انڈا لگا کر 15منٹ کے لئے بیک کر دیں۔

More From Baked Dishs