Bihari Kabab Tips in Urdu - Bihari Kabab Totkay - Tip No. 1823

Urdu Totkay Bihari Kabab بہاری کباب (Tip No. 1823) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bihari Kabab Recipe In Urdu

بہاری کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1823

اشیاء:
گوشت(بیف) ایک کلو(پسندے بنوالیں)
پیاز دو عدد(تل کر پیس لیں)
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
لہسن چائے کے دو چمچ
دہی ایک پاؤ
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
جائفل آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
جاوتری آدھا چائے کا چمچ
خشخاش دو چائے کے چمچ
آٹا ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا پسا ہوا دو چائے کے چمچ
نمک تیل یا گھی حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت میں نمک ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اس کو پیپر ٹاول سے خشک کر لیں تمام پسے ہوئے مصالحے اور پپیتا ملا کر گوشت کو آدھے گھنٹے کے لئے فرج میں رکھیں دہی ،خشخاش ،مرچ اور پیاز یکجان کر کے گوشت میں شامل کر یں گوشت کو پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں سیخوں پر پسندے چڑھا لیں اورکوئلوں کی انگیٹھی پر بھون لیں ، بھونتے ہوئے چمچ سے تھوڑا گھی ڈالتے جائیں بعد میں انہیں ڈش میں منتقل کر دیں یہ کباب اوون توے یا دیگچی میں بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

More From Cutlus Aue Kebab