Anda Cream Pudding Tips in Urdu - Anda Cream Pudding Totkay - Tip No. 2809

Urdu Totkay Anda Cream Pudding انڈا کریم پڈنگ (Tip No. 2809) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anda Cream Pudding Recipe In Urdu

انڈا کریم پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2809

اشیاء:
انڈے دو عدد
دودھ ایک پیالی
کریم آدھی پیالی
چینی کھانے کے تین چمچے
نورنج(سنگترے کے کٹے ہوئے چھلکے ) چائے کا آدھا چمچہ
بادام چھلے ہوئے دس عدد
ونیلا ایسنس چند قطرے
ترکیب:
پڈنگ کے سانچے میں آدھا چمچہ چینی ڈال کر گرم کیجئے۔ چینی پگھل کر براؤن ہو جائے تو سانچے کو آگ سے اتار کر کپڑے سے پکڑ کر ہلائیے۔ تاکہ چینی سارے سانچے کے پیندے میں یکساں طور پر لگ جائے۔ نورنج اور بادام اس سانچے میں ڈال دیجئے۔ ایک پیالے میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیجئے۔ جھاگ ہی جھاگ ہو جائے تو چینی ملا کر مزید پانچ منٹ پھینٹئے۔ پھر دودھ ملا کر دس منٹ مزید پھینٹئے۔اور پھر یہ سارا آمیزہ سانچے میں نورنج اور باداموں کے اوپر ڈال کر سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتنا پانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی سے سے اندر اور آدھا پانی سے باہر رہے۔ پتیلی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھادیجئے اور آدھا گھنٹے بعد سانچے کا ڈھکنا ذرا سا کھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھئے۔ تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے، ورنہ مزید پکائیے۔ جم جائے تو اتار کر ٹھنڈی کر لیجئے۔ کسی برتن میں پڈنگ آہستہ سے الٹ دیجئے اوپر کریم پھینٹ کر اس طرح ڈال دیجئے کہ ساری پڈنگ پر کریم کی ہلکی تہہ بن جائے۔ ٹھنڈی ہو جائے تو شوق فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding