Machli Aur Pyaz Ki Pie Tips in Urdu - Machli Aur Pyaz Ki Pie Totkay - Tip No. 1646

Urdu Totkay Machli Aur Pyaz Ki Pie مچھلی اور پیاز کی پائی (Tip No. 1646) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Aur Pyaz Ki Pie Recipe In Urdu

مچھلی اور پیاز کی پائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1646

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
پانی ایک پیالی
لیموں کا خشک چھلکا ایک عدد
لیموں ایک عدد
لہسن ایک پوتھی
ہری پیاز آٹھ عدد
گھی دو کھانے کے چمچے
سرخ اور سبز مرچ دو دو عدد
انڈا ایک عدد
پیسٹ کے لئے:
آٹا تین پیالی
نمک حسب ضرورت
مکھن یا گھی 3/2پیالی
لیموں ایک عدد
سجاوٹ کے لئے:
ٹماٹر دو ،تین
لیموں کا چھلکا تراش لیں
انڈا ایک عدد
ترکیب:
مچھلی کو پانی اور لیموں کا رس ڈال کر ابال لیں۔ پھر پانی خشک کر لیں۔ ابالنے کے لئے دس منٹ کافی ہوں گے۔ زیادہ گلنے نہ پائے۔ اب ان ٹکڑوں کو الگ رکھ دیں اور گھی گرم کر کے ہری پیاز اور لہسن گرم کر یں۔ براؤن ہو جائے تو نمک ،سبز و سرخ مرچ اور لیموں کا چھلکا بھی شامل کر دیں ۔ اس کے بعد مچھلی ڈا ل کر پکائیں ۔ خوب پک جائے تو انڈے پھینٹ کر اوپر ڈالیں کہ مچھلی انڈے میں لپٹ جائے ۔ پھر احتیاط سے نکال کر ڈش میں رکھ دیں۔ اب آٹے کو چھان کر اس میں ذرا سا نمک ملائیں اور مکھن یا گھی اور لیموں کا رس ڈال کر پانی میں گوندھ لیں۔ اب پیسٹ بنا کر خوبصورتی سے بیل کر روٹی بنا لیں۔ اس روٹی کے اندر مچھلی کا قتلہ صفائی سے لپیٹ دیں۔ جوڑ نیچے کی طرف کر کے سانچے میں رکھ دیں۔ دو نو ں طرف سے بند کر کے اوپر پھینٹا ہوا انڈا چپٹ دیں۔ اور اوون میں رکھ دیں۔ کوئلوں پر پکائیں تو ڈھکنے کے اوپر بھی کوئلے رکھ دیں۔ پھر ڈش میں نکال کر ارد گرد کٹے ہوئے ٹماٹر اور سلاد رکھ دیں۔

More From European Dishes