Fish Biryani Tips in Urdu - Fish Biryani Totkay - Tip No. 7047

Urdu Totkay Fish Biryani فش بریانی (Tip No. 7047) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Biryani Recipe In Urdu

فش بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7047

مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔
اب اس میں نمک اور لیموں کا رس لگا کر رکھیں۔
پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کر لیں۔
اس میں لہسن پیسٹ‘ادرک پیسٹ‘ٹماٹر‘اجوائن‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں پھر دہی ڈال کر فرائی کریں۔
اب پسا ہوا کھوپرا‘تل پیسٹ‘خشخاش ڈالیں۔
1/2 کپ پانی ڈال دیں۔
مچھلی کے ٹکڑوں کو علیحدہ گرم تیل میں شیلو فرائی کر لیں اور فرائی مصالحے پر رکھ کر 5 منٹ تک دم دیں تاکہ مچھلی میں مصالحے کا ذائقہ آ جائے۔
چاول کو نمک‘ثابت گرم مصالحہ‘الائچی‘پودینہ‘تیزپات ڈال کر اُبال لیں اور چھان لیں۔
اب دیگچی میں 1 کھانے کا چمچہ تیل لگائیں اس پر آدھے چاول ڈالیں۔
اب مچھلی بمعہ مصالحے کے ڈالیں ہرا دھنیا‘پودینہ‘ہری مرچیں لیموں کے سلائس ڈالیں اس کے بعد باقی چاول ڈالیں۔
اُوپر دودھ میں زرد رنگ مکس کرکے ڈالیں اور کیوڑا بھی ڈال دیں اور 10 منٹ تک دم دیں۔
مزیدار فش بریانی تیار ہے گرم گرم شروع کریں۔

More From Biryani